Monday, 22 August 2022

آپکے مرنے کے بعد

By on 11:34

 آپکو کیا لگتا ہے آپکے مرنے کے بعد آپکے رشتےدار آپکے دوست آپکی اولاد آپکے بہن بھائی قرآن پڑھ پڑھ کے آپکو بخشوا لیں گے؟؟؟ 


 یہ اولادیں آپکے لیے قرآن پڑھیں گی جو آج آپکے کہنے پر نماز پڑھنے نہیں اٹھتیں 

یہ رشتےدار آپکے لیے دعا کریں گے جن سے آپکی لڑائیاں ہی ختم نہیں ہوتیں؟

 یہ دوست، یہ بہن بھائی آپکے لیے صدقہ خیرات کریں گے جو عید کے عید ملتے ہیں ؟


اے بھولے انسان خلوص کے زمانے گزر  گئے ہیں یہ افراتفری کا دور ہے

 یہاں لوگ زندوں کو بھولے بیٹھے ہیں مرنے کے بعد کون یاد رکھے گا 

اپنی آخرت کی فکر خود کریں اپنے لیے قرآن خود پڑھیں یہی عقلمندی ہے

 اور اپنے ہاتھ سے صدقہ خیرات کر کے رخصت ہوں